Home / Articles / ہما ر ی منزل خوشحا ل اور خود مختا ر پاکستان 

ہما ر ی منزل خوشحا ل اور خود مختا ر پاکستان 

تحریر۔: راﺅ شکیل 
    خوشحال اورخود مختار پاکستان ہماری منزل ہے اور اس منزل کے حصول کیلئے مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے دن رات اےک کررکھا ہے ۔ کر پشن، سفارش اوراقرباءپروری کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر عمل پیرا ہیںاور صو بہ پنجا بمیںجاریمنصوبوں میں شفافےت کی حکومتی پالےسےوں کا عالمی ادارے بھی اعتراف کررہے ہےں۔صو بہ بھر مےں متوازن ترقےاتی حکمت عملی کے تحت تمام علاقوں مےں ترقےاتی منصوبے مکمل کےے جارہے ہےں اور پسماندہ وکم ترقی ےافتہ علاقوں مےں اربوں روپے کے منصوبے ترجےحی بنےادوں پر مکمل کئے جا رہے ہےں ۔ جنوبی پنجاب مےں مےگاپراجےکٹس کی تکمےل سے خطے مےں نماےاں تبدےلی آئی ہے ۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف کی قےادت مےں لگنے والے تمام ترقےاتی منصوبے شفافےت میں اپنی مثال آپ ہےں ۔ پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت نے گزشتہ ساڑھے چار سال کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کی ہے اور پاکستان کو مسائل کے گرداب سے نکال کرترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کی مخلصانہ کاوشےں رنگ لارہی ہےں۔ ملک مےں جب پاکستان مسلم لےگ(ن) کی حکومت آتی ہے تو ترقی اورخوشحالی لاتی ہے ۔ مسلم لےگ ن کی حکو مت غرےب عوام کی تقدےر بدلنے کے منصوبوں اورپروگراموں کےلئے وسائل کی کمی نہےں آنے دےتی۔ےہی وجہ ہے کہ عوام مےں ان کی مقبولےت بڑ ھ رہی ہے۔
     پنجاب حکومت نے تعلیم، صحت، فنی تعلیم، انفراسٹرکچر، پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر سماجی شعبوں کی ترقی کےلئے جامع حکمت عملی اپنائی ہے اور صوبے میں اچھی طرز حکمرانی کو فروغ دیا ہے۔ سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت صوبے بھر میں غریب عوام کے معیار زندگی بلند کرنے کی سکیموں پر کام جاری ہے – عوام کی خدمت کے مقصد کےلئے بڑے پروگرام جاری ہیںَِ۔ تعلیم، صحت ، زراعت اور سماجی شعبے کا فروغ حکو مت کی ا ولین ترجیح ہے -سماجی شعبوں اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں پر خطیر وسائل صرف کئے جا رہے ہیں – پنجاب حکومت جنوبی پنجاب کی ترقی و خوشحالی کیلئے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کررھی ہے اور جنوبی پنجاب میں اربوں روپے کے ا ضافی فنڈز کی فراہمی سے علاقے میں ترقی و خوشحالی آئے گی-چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور کے تحت پاکستان بھر میں توانائی کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔۔موجودہ حکومت نے ملک کو درپیش مسائل سے نجات دلانے کےلئے سنجیدہ کاوشیں کیں جو بارآور ثابت ہوئیں۔ اپنے وسائل سے 5 ہزار میگاواٹ کے بجلی کے منصوبے ریکارڈ مدت میں مکمل کئے گئے ہےںاور توانائی منصوبو ںکی تکمیل سے ملک سے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوا،ےہ منصوبے ورلڈ بےنک ےا اےشےائی ترقےاتی بےنک سے قرضے لے کر نہےں لگائے بلکہ پاکستان کے عوام کے خون پسےنے کی کمائی سے لگائے ہےں۔ جس تیز رفتاری اور شفافیت سے بجلی کے منصوبے مکمل کئے گئے ہیں اس کی ملک اور دنیا کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں۔دنےا مےں بھی اتنی تےزرفتاری کےساتھ بجلی کے منصوبوں کو مکمل نہےں کےاگےا جس تےزی سےمسلم لیگ (ن) کیحکومت نے ان منصوبوں کو مکمل کےا ۔ رواں برس توانائی کے منصوبوں کی تکمیل سے ہزاروں میگاواٹ بجلی پیدا ہو گی جس سے لوڈ شیڈ نگ کا خاتمہ ہو گا ۔ میٹرو بس منصوبے قومی وسائل عوام پر خرچ کرنے کی اعلیٰ مثال ہے۔لاہور، راولپنڈی۔اسلام آباد اور ملتان میں میٹرو بسوں سے روزانہ لاکھوں شہری مستفید ہو رہے ہیں اور انہیں بین الاقوامی معیار کی سفری سہولتیں میسر آئی ہیں۔ میٹرو بس پراجیکٹس فلاح عامہ کے شاہکار منصوبے ہیں۔ میٹرو بس سروس کے ذریعے لوگوں کو باکفایت اور برق رفتار سفری سہولت فراہم کی گئی ہے۔ اسی طرح لینڈ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن حکومت پنجاب کا تاریخی اقدام ہے۔ دیہی اراضی کے ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن کے بعد شہری اراضی کا ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کیاجائے گا۔پنجاب لینڈ ریکارڈ انفارمیشن سسٹم کے جدید نظام سے سماجی و معاشی تبدیلی رونما ہوئی ہے اور لوگوں کو پٹوار کلچر سے نجات ملی ہے اور انہیں اراضی کی فرد ملکیت نہایت کم وقت میں مل رہی ہے۔ صوبے کی تمام تحصیلوں میں جدید نظام کے تحت قائم خدمت سنٹرز عوام کو بہترین سہولتیں فراہم کر رہے ہیں۔ ماضی کے حکمرانوں نے اپنے دور میںعوام کو درپیش مسائل کے حل پر کوئی توجہ نہیں دی بلکہ مجرمانہ چشم پوشی کرکے عوامی مسائل میںمزید اضافہ کےا۔
    پنجاب حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں اربوں روپے کے وسائل دیئے ہیں اور ان دونوں شعبوں کے بجٹ میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے۔پنجاب حکومت نے وسائل کی ایک ایک پائی نہایت شفاف طریقے سے عوام کی فلاح پر خرچ کر رہی ہے۔ ملک کی تاریخ میں پہلی بار سرکاری ہسپتالوں میں اعلیٰ معیار کی ادویات فراہم کی جا رہی ہیں اور ان ادویات کے نمونے دنیا کی معروف لیبارٹریوں میں تجزیے کےلئے بھجوائے گئے تھے جو سوفیصد پاس ہوئے ہیں۔ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبز کا جدید نظام لایا گیا ہے اور یہاں موجود لیبز کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ موبائل ہیلتھ یونٹس صوبے کے دور دراز علاقوں میں عوام کو طبی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کر رہے ہیں۔ 54 مزید موبائل ہیلتھ یونٹس دور دراز علاقوں میں بھجوائے جا رہے ہیں۔ صوبائی دارالحکومت میں پنجاب حکومت نے اپنے وسائل سے سٹیٹ آف دی آرٹ پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ قائم کیا ہے اور اس منصوبے پر 20 ارب روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ ہسپتال میں دنیا بھر سے قابل اور بہترین ڈاکٹروں کو لایا گیا ہے۔ یہ وہ انقلابی تبدیلی ہے جو پنجاب حکومت نے تعلیم اور صحت کے شعبوں میں برپا کی ہے۔ سٹنٹنگ پروگرام 9ارب روپے کی لاگت سے جنوبی پنجاب مےں شروع کےاگےاہے اورےہ اس پروگرام کے تحت ماں اوربچے کیلئے غذائےت کو بہتر بناےاجائے گا۔جنوبی پنجاب کے 11اضلاع کے دےہی علاقوں مےں پانی کی فراہمی اورنکاسی آب کے پروگرام کا بھی افتتاح بھی کر دےاہے ۔اس پروگرام پر 3ارب روپے لاگت آئے گی۔پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا پروگرام انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس پروگرام سے کروڑوں لوگوں کی زندگیاں جڑی ہیں۔ پنجاب کے ہر چھوٹے بڑے شہر میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے منصوبے ترجیحی بنیادوں پر مکمل کئے جا رہے ہیں۔صاف پانی پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا جا رہا ہے -صاف پانی ہر شہری کا حق ہے اور یہ حق اسے دینا ہے – ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جارہا ہے اور صوبے بھر میں جاری فراہمی و نکاسی آب کی سکیموں پر کام کی رفتارکو مزید تیز کیا جارہا ہے- جنوبی پنجاب کو فراہم کئے جانے والے اربوں روپے کے اضافی وسائل سے صاف پانی ، تعلیم ، صحت اور انفراسٹرکچر کے منصوبے لگائے گئےں ہےں- خادم پنجاب دیہی روڈز پروگرام کے تحت دیہی سڑکوں کی تعمیر و بحالی کا کام زور و شور سے جاری ہے – جنوبی پنجاب میں اضافی دیہی سڑکیں بنائی جارہی ہے اور اس پروگرام کے تحت مکمل ہونے والی ہزاروں کلو میٹر اعلیٰ معیار کی دیہی سڑکوں سے دیہی آبادی کو بہترین سہولتیں ملی ہیں – پنجاب ایجوکیشنل انڈومنٹ فنڈ حکومت پنجاب کا ایک ایسا انقلابی پروگرام ہے جس کے تحت 3 لاکھ سے زائد وسائل سے محروم ہونہار بچے اور بچیاں اپنی تعلیمی پیاس بجھا رہے ہیں۔ اس تعلیمی فنڈ سے مستفےد ہو کر ہزاروں بچے اور بچیاں انجینئر، ڈاکٹر اور سائنسدان بن کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔ اس پروگرام کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اس میں پاکستان کی تمام اکائیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت ہزاروں نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر بااختیار بنایا گیا ہے – خادم پنجاب کسان پیکیج کے تحت کسانوں کو بلا سود قرضوں کی فراہمی حکومت کا انقلاب آفریں اقدام ہے – بلا سود قرضوں کی فراہمی سے چھوٹے کاشتکاروں کو ریلیف ملا ہے -فلاحی منصوبو ںکےلئے ہمیں اپنے وسائل خود پیدا کرنا ہیں اور ہمیں اتحاد کی قوت سے خودانحصاری کی منزل کی جانب بڑھنا ہے۔
     وزےر اعلیٰ پنجا ب محمدشہبازشرےف کی برق رفتا ری سے ترقےا تی منصو بو ں کا افتتا ح عوامی خد مت کامنہ بو لتا ثبو ت ہے۔ان کی پرعزم قےادت کے باعث صوبہ پنجاب مےں ترقی کے نئے معےار قائم ہوئے ہےں۔پاکستان مسلم لیگ( ن) کی حکومت کا ایجنڈا عوام کی خدمت ہے اورمسلم لیگ(ن) کے میگا پراجیکٹس کی وجہ سے مخالفین کو اپنا سیاسی مستقبل تاریک نظر آ رہاہے – عوام کے لئے بہت جلد لوڈشیڈنگ ماضی کی یاد بن کر رہ جائے گی-پنجاب کو شفافیت اور مالیاتی ڈسپلن کے لحاظ سے سبقت حاصل ہے اور ترقیاتی منصوبوں کو شفافیت کے ساتھ جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جا رہاہے-پنجاب کے ترقیاتی منصوبے دوسروں کے لئے مثال بن چکے ہیں-مسلم لےگ ن کے ترقیاتی منصوبے شفافیت ، برق رفتاری اور معیار کے لحاظ سے اپنی مثال آپ ہیں -وسائل قوم کی امانت ہیں اور اس کی ایک ایک پائی نہایت دیانتداری سے عوام کی فلاح پر صرف کی جا رہی ہے – وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے اربوں روپے کے میگاپراجیکٹس کی تعمیر سے اس صو بہ کی تقدیر بدل جائے گی ۔ ان منصوبوں سے صو بہ پنجا ب کے عوام کا معیار زندگی میں بہتری کے ساتھ ساتھ ملک میں بھی ترقی کانیا دور شروع ہو جائے گااور ودن دور نہےں جب ہم تر ےا فتہ ممالک کی صف مےں کھڑے ہو نگے .

About admin

Check Also

ISLAMIA COLLEGE UNIVERSITY PESHAWAR, ICP ADMISSION 2017/ ICP MERIT LIST / ICP FEE STRUCTURE

ICP (Islamia College Peshawar)  Admission announce on Official Website of ICP. The Admission of ICP …

One comment

  1. Muhammad Aslamjulbani

    What a rubbish is this political platform?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *