Home / Articles / Poor Man

Poor Man

ایک امیر کبیر آدمی تھا اُسکا شوروم بھی تھا اور گاڑیوں کی سروس، ٹیوننگ، آئل چینج وغیرہ کا کام بھی ھوتا تھا اُسکے شوروم میں… عید الفطر کے دن چل رھے تھے لہذا کام ڈبل ٹرپل ھُوا پڑا تھا… عید سے ایک دن پہلے یعنی چاند رات پر اُس کے تین ملازموں نے چھٹی کر لی جس وجہ سے پریشانی کافی بڑھ گئی اور مجبوراً اُس مالک کو خود بھی کام کرنا پڑا.. ایسا نہیں ھے کہ پہلے کبھی اُس نے کام نہیں کِیا تھا وہ خود بڑا کاریگر تھا اور اکثر خود بھی کام کر دیتا تھا گاڑیوں کا لیکین چاند رات پر تین گنا زیادہ محنت کرنی پڑی.. حالت اُسکی بگڑ گئی کپڑے کالے ھو گئے منہ اور ہاتھ سانولے ھو گئے… گھر گیا تو بچیوں نے شور مچا دیا شاپنگ کا کہ آپ اتنا لیٹ آئے جبکہ آپ جانتے بھی ہیں کل عید ھے ہم نے جوتے وغیرہ خریدنے ہیں چلیں ابھی کے ابھک چلیں ورنہ دکانیں بند ھو جائینگی اور باپ بیچارے کو کپڑے تک نہ بدلنے دیئے… باپ بیچارہ تھکا ہارا بچیوں کو سٹائلو شوز پر لے گیا… چونکہ وہاں امیر ماڈرن لوگ ھی آتے ہیں زیادہ تو یہ اپنے اُس لباس میں سب کے سامنے فقیر لگ رھا تھا….
اب ہم ٹہرے جاہل پاکستانی اور ہماری عادتِ شریفہ ھے کہ بندے کی ڈریسنگ دیکھ کر اُسکے سٹیٹس کا اندازہ لگاتے ہیں… اُن شاپ والوں نے بھی ایسا ھی کِیا دوسرے گاہکوں کو نمٹاتے رھے اور یہ کبھی کسی سیل بوائے کو آواز دیتا کبھی کسی کو اور وہ کہہ دیتے دو منٹ دیں سر ابھی آئے ہم… اِس طرح کرتے کرتے آدھا گھنٹہ گزر گیا اور بندے کا بلڈ پریشر ہائی ھوتے ھوتے فُل آسمان تک پہنچ گیا تو وہ غصے سے چلاتا ھُوا اُٹھ کھڑا ھُوا اور کہنے لگا بیشرموں میرا لباس دیکھ کر میرا حلیہ دیکھ کر مجھے غریب سمجھا ھُوا ھے اِس لیئے لفٹ نہیں کروا رھے… جاؤ جاہلوں تمہاری ججمنٹ پر لعنت.. میں چاہوں تو ابھی تمہاری یہ پوری شاپ خرید لوں یہ کہہ کر اُس نے جب جیبوں سے پیسوں کی گڈیاں نکالیں جو کہ غالباً تین چار لاکھ تھے تو دکان والوں کے تو ہوش اُڑ گئے اور پھر سوری سر سوری سر کی گردان شروع ھو گئی وہاں…
یہ تو حال ھے ہمارے معاشرے کا… اگر کسی کو ویل ڈریس دیکھ لیں تو اُس سے متاثر ھو جاتے ہیں اگر کسی کو بڑی گاڑی یا بڑے بنگلے میں دیکھ لیں تو اُس سے متاثر ھو جاتے ہیں جبکہ ہمارے صحابہ کرام پیوند لگے کپڑوں میں بھی بادشاہوں کے سامنے جب جاتے تھے تو بادشاہ تھر تھر کانپا کرتے تھے…

صبا

loading...

About admin

Check Also

University of the Punjab – Contact detail Mobile phone numbers all departments and Campus

Postal Address- University of the Punjab Lahore Quaid-e-Azam Campus Post Office Box No, 54590  Lahore …

2 comments

  1. SALAM,
    APKY ARTICAL PAGE PY ONLY ONE ARTICAL HAI, BAKI SARAY ADD HAI.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *